برسلز(آئی این پی)یورپی یونین نے روس کو یوکرین کی جنگ میں استعمال کرنے کے لیے ڈرونز فراہم کرنے کے جواز میں ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے روس کو یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے ڈرونز کے فروغ اور پیداوار میں ملوث 6افراد اور 5تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، سفر پر پابندی اور مالی وسائل کی منتقلی شامل ہے،ان پابندیوں کو عائد کرنے کے لیے یورپی یونین ایک سال سے زیادہ عرصے سے ایران کے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے مطلوبہ حد تک اثبات ثبوت جمع کرنے کی کوششوں میں تھی ۔