• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ حاجی محمد اکبر جٹ کی نماز جنازہ ویانا میں ادا

ویانا(اکرم باجوہ) ویانا کے معروف نعت خواں حاجی محمد اکبر جٹ کی اہلیہ اور حاجی محمد فاروق اکبر اور حاجی محمد آفاق اکبر کی والدہ ویانا 10ڈسٹرکٹ کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ مسلم قبرستان 23 ڈسٹرکٹ ویانا میں معروف عالم دین حافظ محمد گلزار کی امامت میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں اور دیگرمسلم ممالک کی کمیونٹی کے افراد نےشرکت ۔حافظ محمد گلزار نےزندگی اور موت پر مختصر بیان بھی کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے حاجی محمد اکبر جٹ اور ان کے بیٹوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا ۔مرحومہ کی میت ترک ائرلائن کے زریعے ویانا سے لاہور پاکستان روانہ کردی گئی۔مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں کل سپردِ خاک کیا جائے گا ۔مرحومہ کی میت کے ساتھ ان کے لواحقین حاجی محمد اکبر ،حاجی فاروق اکبر ،حاجی محمد آفاق اکبر اور دیگر خاندان کے افراد بھی پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید