کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کاغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب مودی کورٹ بن گئی ہے، بھارت نےعرصے دراز سے کشمیری عوام پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، جبکہ سیکولر بھارت نے اپنے ملک میں مسلمانوں پر بھی زمین تنگ کر رکھی ہے، مگر عالمی دنیا کی اس صورت حال پر خاموشی حیرت انگیز ہے،مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت یکطرفہ اقدامات نہیں کر سکتابھارتی عدالت کا فیصلہ یکطرفہ اور مسلمانوں پر جبر کے مترادف ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیریوں کے آئینی و انسانی حقوق کو قتل کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔