اسلام آباد ( آن لائن ) ’میاں تیرے جاں نثار، بشیر میمن اور راؤ انوار‘،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیا نعرہ متعارف کروا دیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کو سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے انٹرویو کا ذمہ دار قرار دیدیا، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے سابق وزیراعظم کیلئے ایک طنزیہ نعرہ بھی لگایا کہ ’میاں تیرے جاں نثار، بشیر میمن اور راؤ انوار‘۔