• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ ٹیمپرنگ کا الزام ‘پی ایچ اے ملتان کے الیکٹریشن کی 4سال کی سروس ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔سکیل 6کے الیکٹریشن محمد کاشف پر جرم ثابت ہونے پر پیڈاایکٹ کے تحت 4سال کی سروس ضبط کر لی گئی۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا کی سربراہی میں کمیٹی نے حتمی انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کی ۔اس سے قبل بھی سابق آفس اسسٹنٹ پی ایچ اے کو مبینہ طور پر ریکارڈ ٹیمپرنگ پر جرم ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی تھی۔محمد کاشف نے غیر قانونی سنیارٹی حاصل کرنے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کیا۔
ملتان سے مزید