• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجارہ سکوک کا اجراء سود سے پاک معیشت کے سفر کا آغاز

کراچی ( سہیل افضل /اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کی جانب سےاجارہ سکوک کا اجرا ،اسلامی مالیات اور مالیاتی مارکیٹس میں شمولیت کو فروغ دینے کےساتھ سود سے پاک معیشت کی منتقلی کیلئے حکومتِ پاکستان کے سفر کا آغاز نظر آتا ہے ،اس نیلامی کے ذریعے حکومتِ پاکستان،مروّجہ پالیسی ریٹ کے مقابلے میں تقریباً 2.5فیصد کم فنانسنگ ریٹ پرفنڈز اکھٹا کرنے میں کامیاب رہی جوکہ ایک ہی اجراء میں 750ملین روپے کی بچت کو واضح کرتی ہے۔ سکوک کا اجراء تمام توقعات سے تجاوز کرگیا اور نیلامی کے ہدف سے13گنا سے زائدپیشکشیں موصول ہوئیں۔ کٹ آف ا یلڈ کی شرح 19.5فیصد مقرر کی گئی تھی،پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے حکومتِ پاکستان کیلئے اجارہ سکوک کے اجراء میں اہم مشترکہ مالیاتی مشیر کے طورپر کام کیا۔ یہ سکوک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جاری کیا جانے والا پہلا لسٹڈ GoPسکوک ہے جو ریٹیل سرمایہ کاروں کو 5ہزار روپے کی مالیت میں شریعہ کے مطابق حکومتی سیکیوریٹیز تک رسائی فراہم کرتاہے۔ سکوک کے اجراء میں دبئی اسلامک بینک (پاکستان) لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک اسلامی پاکستان دیگر مشترکہ مالیاتی مشیر تھے۔
ملک بھر سے سے مزید