اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتوں میں نمایاں اضافہ،پنجاب کی منڈیوں میں گندم 3900 سے 4200 روپے فی من، کراچی مارکیٹ مضبوط،ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں آج تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں مختلف اضلاع اور بڑے تجارتی مراکز میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلور ملوں کی بڑھتی ہوئی خریداری، بین الصوبائی طلب، پرمٹ اجرا اور محدود سپلائی کے باعث گندم کے نرخ مستحکم سے مضبوط سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ پنجاب میں گندم پہنچ لاہور 3900 سے 3950 روپے، فیصل آباد 3850 سے 3900 روپے، اوکاڑہ 3875 سے 3900 روپے جبکہ رحیم یار خان میں پُرمل گندم 4150 سے 4200 روپے فی من تک فروخت ہوئی۔