• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد(عاطف شیرازی) حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ، نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ۔ وزارتِ خزانہ کےاعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور صنعتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید