• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہوگا، حافظ نعیم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہوگا، سڑکیں بلاک کردینگے ، حکمران عوام کا خون نچوڑنا بند کریں،اٹھارہ مئی کو پٹرولیم لیوی کو آئینی عدالت میں چیلنج کرینگے، وہ جمعہ کو اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ،امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر کے پی وسطی عبدالواسع اور سیکریٹری اسلام آباد جماعت زبیر صفدر نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا، حافظ نعیم الرحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگیا، ہفتہ کو چترال اور اس سے اگلے روز دیر پائیں میں تاریخی جلسے ہوں گے، ملک گیر ہڑتال اورپہیہ جام پر مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،جاری احتجاجی تحریک میں عید کے بعد مزید تیزی آئے گی ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اب تک پٹرولیم لیوی سے آٹھ ہزار چھیاسٹھ ارب اکٹھے کیے ، اس میں سے سو ارب بھی پٹرولیم انفراسٹرکچر کی بہتری پر نہیں لگایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید