کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ، اقوام متحدہ کی موجودہ اہمیت اب ختم ہوچکی ہے۔ امریکا دنیا میں امن کے لئے سب سے پہلے اپنے خطر ناک ہتھیار ختم کرنے کا اعلان کرے تو دوسرے ممالک بھی اس قسم کے اقدام کے لئے راضی ہوسکتے ہیں،امریکا ایک بار پھر مشرق وسطی میں آگ بھڑ کانے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کا مقصد اسلامی ملکوں کو آپس میں لڑواکر ان کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ناکام سیاست اور جنونی کیفیت کی وجہ سے دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔