کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے گریڈ 19کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے تبادلوں اور تعیناتوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سیدہ زاہدہ بخاری کا ڈائریکٹر فارنسک لیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، کاشف مصطفی کا کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ، سعید احمد میمن کا کمپوزٹ سرکل حیدرآباد، علی امام زیدی کا اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منڈی بہاؤالدین اور ہاشم رضا کا کمپوزٹ سرکل ساہیوال تبادلے کر دیے گئے ہیں۔