• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، کھیلوں کے میدان میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، کھیلوں کے میدان میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں۔ پی ایس 93میں 3گراؤنڈ ہیں تینوں میں بچت بازار لگ رہے ہیں، میدانوں کو آزاد کروایا جائے ،پی ایس 109 ہجرت کالونی میں منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے۔ پنکی کا عدالت میں پروٹوکول ہمارے سسٹم کے منہ پرطمانچہ ہے۔ کراچی میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔رات کو 2 بجے بھی بجلی بند ہوتی ہے۔کے الیکٹرک کیا صوبائی حکومت سے بالاتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار سرکاری اور اپوزیشن اراکین نے عوامی اہمیت کے حامل متعدد توجہ دلاو نوٹس پیش کرنے کے موقع پر کیا ، جمعہ کو مختلف ارکان کی جانب سے عوامی اہمیت کے حامل متعدد توجہ دلاو نوٹس پیش کئے گئے ۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں معرکہ حق کے شہداء اور دیگر مرحومین کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئ۔
ملک بھر سے سے مزید