• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات خریداری، انمول کی غیرملکیوں کو 84 لاکھ روپے کی ادائیگی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) منشیات فروشی میں گرفتار انمول عرف پنکی کے ایک اور اکاؤنٹنٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ذیشان کے ساتھ اس کا بھائی سہیل بھی پنکی کے اکاؤنٹس دیکھتا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ذیشان اور سہیل کے چھے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنز کی گئیں۔ منشیات کی خریداری کے عوض 84 لاکھ روپے بھیجنے کے شواہد بھی حکام کو مل گئے۔ ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق 84 لاکھ روپے مختلف اوقات میں غیر ملکیوں کو ٹرانسفر کئے گئے۔ پنکی نے سمیر کے اکاؤنٹس بھی لین دین کے لئے استعمال کئے۔ پنکی کے زیر استعمال اب تک 8 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جاچکی ہیں۔ بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے پولیس نے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید