• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے صنعت کی ورچوئل میٹنگ،صنعتی تعاون میں اضافے پر گفتگو

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندرابراھیم الخریف نے پاکستانی وزیر صنعت ہارون اخترخان اور وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن مصدق مسعود ملک کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ورچوئل میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین صنعتی تعاون میں اضافے اور متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اجلاس میں مملکت اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کی مضبوطی اور دوطرفہ گہرے اقتصادی تعلقات کو سراہا گیا، علاوہ ازیں دوطرفہ صنعتی تعاون کو بڑھانے اورمتعدد شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے حوالے سے بھی موجود مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید