• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے ملٹری کورٹس کے فیصلے کو اصول کی جیت سمجھتا ہوں، کاکڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نگراں وزیراعظم ،انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ملٹری کورٹس کے فیصلے کو اصول کی جیت سمجھتا ہوں۔9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اس کا کیس ملٹری کورٹس میں چلنا چاہئے، اسٹیبلشمنٹ اور ایوان صدر سے تعلقات بہت اچھے ہیں۔صدر پاکستان ملک سے پیار کرنے والے شخص ہیں۔ایسا لگتا نہیں کہ صدر ریاست کے معاملات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں،افغان سر زمین سے دہشت گردی کی کارروائیاں ہورہی ہیں۔افغان حکومت سے بات کی جاسکتی ہے کہ وہ ان کو کیسے کنٹرول کرسکتے ہیں۔افغان حکومت کی جانب سے اقدامات کرنا ہوں گے۔افغان حکومت سے زیادہ تعاون چاہیں گے۔افغان عبوری حکومت کا تعاون پاکستان کی امیدوں سے کم رہا ہے۔مستحکم افغانستان خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔افغان عبوری حکومت بھی سمجھتی ہے مستحکم افغانستان خطے کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ہمارے مختلف محکمے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات کررہے ہیں۔حملے کہاں سے ہورہے ہیں افغان حکومت اور ہمیں پتہ ہے۔کوئی اب بھی سمجھتا ہے کہ مذاکرات کئے جاسکتے ہیں تو اس کی بدبختی ہے۔افغانستان امریکا کا گھر نہیں تھا ان کو واپس جانا تھا۔ہم یہ زمین چھوڑ کر کہاں جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید