• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدہائیکورٹ بار کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اعلیٰ عدلیہ کی تعطیلات پر نظر ثانی کی اپیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ جون 2023ء کو منعقدہ وکلاکنونشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کی چھٹیوں پر نظر ثانی کریں اور موسم سرما کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، چیف جسٹس آف پاکستان کے نام پر ایک کھلے خط میں انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اور ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی بھرمار اس امر کی متقاضی ہے کہ جج صاحبان عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ملتان سے مزید