ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹاف ویلفیئرایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب کے کوآرڈینیٹر سجاد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلہ معطل کر کے قابل تحسین اقدام کیا، پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے کر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔