کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا، جمعرات کے روز سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمجھتی ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ایک متوازی عدالتی نظام چلا نا ہے، سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے عدلیہ پر عوام اعتماد کم ہوگا، سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، سندھ ہائی کورٹ بار مطالبہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ اپیل پر جلد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔