اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) آرمی چیف کے دورہ امریکا سے قبل دفتر خارجہ سے مشاورت کی گئی، یہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا پہلا دورہ ہے۔پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، کسی بھی تیسرے ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت نہیں ہو رہی، پاکستان اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کوہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے آرمی چیف کے دورے کی تیاری کیلئے آئی ایس پی آر اور دفاعی حکام سے مل کر مشاورت کی، یہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے دوستانہ تعلقات پر مبنی دورہ ہے، آرمی چیف سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ چمن دھرنے پر پاکستان کا موقف بہت واضح ہے۔