• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹہ پر چینی دی جائے،130 روپے فی کلو فروخت کرینگے ،انجمن تاجران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 45 غیرقانونی قرار دیئے جانے والے شوگر پرمٹ کی تحقیقات کرائی اور حقیقی شوگر ڈیلروں کے ذریعے صوبے میں کوٹہ مقرر کرکے چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس کے بعد ہم 130 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے ۔یہ بات انہوں نے بلوچستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما رفیع اللہ کاکڑ کی جانب سے ان کی تنظیم کے ساتھ الحاق کرکے بلوچستان شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے قیام کے اعلان کے موقع پر جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہی ، اس موقع پر سید سمیع اللہ ، ولی افغان ، حاجی اسلم ، حاجی عبید اللہ کاکڑ ، سید نصر اللہ آغا ، حیدر آغا سمیت دیگر موجود تھے ۔ رحیم آغا نے کہا کہ ہماری تنظیم نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دتیے ہوئے ہر قسم کے ذاتی اور گروہی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا ۔ گزشتہ 6 ماہ میں کوئٹہ میں 45 جعلی این او سی اور شوگر کے پرمٹ دیئے گئے ان کی چھان بین کرکے حقائق سامنے لاکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چھ ماہ کے دوران 45 جعلی پرمٹ حاصل کرنے والوں نے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کررکھاہے ۔ اس موقع پر بلوچستان شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رفیع اللہ کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے صوبے میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ،چینی کی قیمت فی کلو 200 روپے تک پہنچائی گئی اس ناروا عمل اور اقدام کے بعد ہم عوامی اور تجارتی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں بلوچستان شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید