• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سائبر کرائمز بارے مشترکہ سیمینارکا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز) سپریم لاء کالج اور ایف آئی اے (سائبر کرائمز) کے زیر اہتمام سیمینار ہواجس کا مقصد ایف آئی اے سائبر کرائمز کے حوالوں سے کام کرنا ہے۔ سزا اور جرمانوں کا تعین کس جرم میں کتنی سزا اور جرمانہ ہوتا ہے۔ ان چیزوں کی آگاہی دینا تھا۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے (سائبر کرائمز) فہد درانی نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز کا مقصد جرائم کی روک تھام ہے۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر عوام میں آگاہی ضروری ہے تاکہ جرائم کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے کوشاں ہے۔ اس کے لئے عوام کا ساتھ دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائمز کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور آخر میں طلباء اور طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
پشاور سے مزید