• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط معیشت کے باوجود امریکی بھوک کا سامنا کیوں کر رہے ہیں؟

کراچی (نیوز ڈیسک) جینیفر ایسٹراڈا پہلے سے کہیں زیادہ پیسہ کما رہی ہیں لیکن ابھی بھی اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے اتنی ہی جدوجہد کر رہی ہیں۔

 پچھلے ایک سال سے ایسٹراڈا وسکونسن ایلومینیم پلانٹ میں پروڈکشن سپروائزر کے طور پر رات بھر  12 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کر رہی ہیں اور ایک سال پہلے کی نسبت 7 ڈالرز فی گھنٹہ زیادہ کما رہی ہیں لیکن کرایہ جو دگنا سے بھی زیادہ ہے اور ماہانہ گروسری بل جو اب ان کے سات افراد کے خاندان کے لئے 2400 ڈالرز سے اوپر ہے اس کے ساتھ ایسٹراڈا کو اپنے بچوں کو بھوکا رہنے سے بچانے کے لیے مقامی فوڈ بینکوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ بطور ماں یقینی طور پر کئی بار جہاں آپ کھانا پکاتے ہیں اور آپ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ کھائیں اور آپ اس رات تھوڑا ہلکا ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہیں ہ بھوکے نہ رہیں۔

اہم خبریں سے مزید