• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، انتظامیہ کے افسران کی آر اوز تعیناتی چیلنج، 18 دسمبر تک جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے انتظامیہ سے افسران کو ریٹرنگ آفسیرز لگانے کے خلاف رٹ پر الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے 18 دسمبر تک جواب طلب ۔ رٹ میں پی ٹی آئی انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی میں کرانے کی استدعا کی گئی ہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی خصوصی بنچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ ، الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران صدیق اور درخواست گزار وکیل معظم بٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی افسران کو ریٹرنگ آفسیر مقرر کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج ہی نہیں کیا گیاجب یہ درخواست دائر ہوئی تھی تواس وقت آراوز اور ڈی آر اوز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔
پشاور سے مزید