لاہور(نیوز رپورٹر) نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر زرغام اسحاق خان نے کہا ہے کہ لاہور کو جدید بنانے میں خدمات فراہم کررہے ہیں، لاہور میں روڈ سیکٹر کے 17 منصوبوں پر مجموعی لاگت 235 ارب سے زائد ہے، ان میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، لاہور رنگ روڈ سڈرن لوپ(22.4 کلومیٹر) پراجیکٹ ، شاہدرہ موڑ اور امامیہ کالونی فلائی اوورز شامل ہیں۔