لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیڈز میڈیسن کے سربراہ پروفیسر محمد ہارون حامد کو گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے پرنسپل کا اضافی چارج جبکہ پروفیسر احسن نعمان سربراہ شعبہ نیورالوجی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو بطور چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔پروفیسر محمد ہارون حامد کنٹرولر آف امتحانات کنگ ایڈورڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال تعینات تھے۔ جبکہ پروفیسر احسن نعمان چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال تعینات تھے۔