• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ چھ افراد گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )پشاورانتظامیہ نے بورڈ بازار میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر 06 افراد کو گرفتار کر لیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے کیپٹل میٹرو پولیٹن ،گورنمنٹ حکام، مقامی اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ اور سڑک پر قائم تجاوزات کا بھاری مشینری کے ذریعے خاتمہ کیا تمام ریڑھی / سبزی و پھل فروشوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ بورڈ بازار میں سڑک و فٹ پاتھ پر سبزیاں و پھل فروخت نہ کریں بلکہ ان کے لیے ریلوے ٹریک کے ساتھ مختص جگہ پر اپنی ریڑھیاں کھڑی کریں اور سبزیاں و پھل فروخت کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ہو اور عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور سے مزید