• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا نوٹس ابھی نہیں ملا، عمیر نیازی

اسلام آباد (رپورٹ:عاصم جاوید) تحریک انصاف کے وکیل عمیر نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈیل کرنا چاہتی ہے مگر عمران سمجھوتے کے موڈ میں نہیں۔توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا باقاعدہ نوٹس ابھی نہیں ملا گزشتہ روز ایک ویب سائٹ کو انٹرویو اور اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے ان کو تو پکڑیں، پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا۔ ضیا الحق اور ایوب خان کا ہم کچھ نہیں کر سکے، نواز شریف کو لایا جا رہا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے گی۔