• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کا دورہ کویت، نئے کویتی امیر سے ملاقات، نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کیلئے گزشتہ روز کویت کا دورہ کیا۔ کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اپنی، قیادت، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ مشعل الاحمد الصباح نے دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ملک بھر سے سے مزید