• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیل نے غزہ میں ایک اور جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی۔

اسرائیلی صدر کا کہنا ہے یرغمالیوں کی رہائی کےلیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔

دوسری جانب حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے امکان کو مسترد کرچکی ہے۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے آج بھی جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جس کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 19 ہزار 600 سے بڑھ گئی۔

العودہ اور الاہلی اسپتالوں پر حملے کر کے طبی عملے، مریضوں، بےگھر فلسطینیوں سمیت 400 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

فلسطینی مزاحمتی فورسز کے جوابی حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی مراکز تباہ ہوگئے جن میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے 7 فوجی افسران کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

خیال رہے کہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید