لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی مریم کالونی میں واقع رہائش گاہ پہنچے اور ایڈون سہوترا سے ان کے والد برکت سہوترا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پرپیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل،عاطف رفیق چودھری بھی موجود تھے۔