کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون منشیات فروش سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس کے مطابق ایس پی سریاب شفقت جنجوعہ کی سر براہی میں شالکوٹ پولیس نے گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں خیر الدین کے قبضے سے سات کلو اور رحمت اللہ کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد ہونے پر جبکہ دو اشتہاری ملزمان کریم بخش اور الٰہی بخش کو گرفتار کر لیاگیا۔ جبکہ نیو سریاب ایس ایچ او ولی اچکزئی نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شوکت خان کو گرفتار کر کے چھ کلو چرس قبضے میں لے لی جبکہ ایس ایچ او خروٹ آباد قادر قمبرانی نے لیڈیز کانسٹیبل اور دیگر عملے کے ہمراہ پنجاب جانے والی مسافر کوچ اڈے سے خاتون منشیات اسمگلر مسماۃ(ن) کے بیگ سے پانچ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا ملزمہ یہ چرس پنجاب کے علاقے صادق آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ دوران گشت ایک نوجوان محمد کو مشکوک حالت میں گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی۔