ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئر مین ڈرگ کورٹ ملتان محمد نوید رانا نے ڈرگ کورٹ ملتان کی سالانہ رپورٹ 2023 جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوری 2023 سے دسمبر 2023 میں1797 کیسز ڈرگ کورٹ ملتان میں رجسٹر کئے گئے جن میں سے 1795 کیسز نمٹا دیئے گئے۔ اس وقت ڈرگ کورٹ ملتان میں کوئی کیس بھی زیر سماعت نہیں رہا ،اس کے علاوہ سرکاری خزانے میں 5 کروڑ 73 لاکھ سے زائد کے جرمانے جمع کرائے گئے جبکہ مختلف ملزمان کو مجموعی طور پر 80 سال سے زائد کی سزا بھی دی گئی۔