ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین الیکشن بورڈ نے مقامی ریسٹورنٹ میں جاری کھانا بند کروا دیا ۔ پنجاب بار کونسل کے الیکشن رولز کے تحت کھانا بند کروانے کا یہ پہلا ایکشن ہے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ملتان چودھری اطہر عزیز کو اطلاع ملی کہ مقامی ریسٹورنٹ میں ایک صدارتی امیدوار کی جانب سے وکلا کو کھانا دیا جا رہا ہے ۔ وہ موقع پر پہنچ گئے اور کھانے کا آرڈر کینسل کروا دیا جبکہ وکلا کو بھی ریسٹورنٹ سے چلے جانے کا کہا گیا ۔ واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل نے حالیہ الیکشن رولز میں الیکشن کے امیدواروں کی جانب سے وکلا کو کھانا کھلائے جانے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔