• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، شیخ رشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، ’میں نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، خوشی ہے پی ٹی آئی میرے ساتھ کھڑی ہے‘۔ گزشتہ روز میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’میں حلقہ 56 اور 57 دونوں سے الیکشن لڑوں گا، عوامی مسلم لیگ کی جانب سے انتخابات میں حصہ لوں گا لیکن پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کر لی ہے، مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی میرے ساتھ 56 اور 57 میں کھڑی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اللہ نہ کرے میرے سامنے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار ہو، پی ٹی آئی میرے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی کیوں کہ میں نے تحریک انصاف کیلئے قربانیاں دی اور چلہ کاٹا ہے، نسلی اور اصلی ہوں کبھی غداری نہیں کروں گا ، قلم دوات پر لڑتا ہوں اور اب بھی لڑوں گا، فتح اور شکست اللہ کی طرف سے ہے۔
لاہور سے مزید