• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏SWEN کرکٹ لیگ کا ویسٹ لندن میں شاندار افتتاح

لندن (جنگ نیوز) SWEN کرکٹ لیگ کا ایسٹ لندن کے بعد ویسٹ لندن میں بھی شاندار افتتاح مہمان خصوصی CBE مشتاق لاشاری کی SWEN کرکٹ لیگ کے صدر ابرار میر، سیکرٹری عدیل رفیع اور دیگر عہدیداران کو شاندار افتتاح پر دلی مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا کہ یہ لیگ ایک بڑے مقصد کے ساتھ میدان میں آئی ہے جو اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا اور جس کی اشد ضرورت بھی تھی۔ تقریب کی نظامت سیکرٹری SWEN عدیل رفیع نے کی جب کہ نعمان سرور نے تلاوت کلام پاک کی۔عدیل رفیع سیکرٹری SWEN نے معزز مہمانان اور کھلاڑیوں کو شکریہ ادا کیا جبکہ SWEN The Cricket لیگ کے پریذیڈنٹ ابرار میر نے لیگ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی CBE مشتاق لاشاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مشکلیں آتی ہیں لیکن آپ لوگوں کو ہمت کرکے کھڑا ہوناہوگا اور جیت آپ کا مقدر ہوگی، میں تمام کھلاڑیوں، ٹیموں اور ایمپائرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سب مل کر اس لیگ کو کامیاب بنائیں تاکہ آپ کے نوجوان مثبت چیزوں کی طرف توجہ رکھیں۔ مہمان خصوصی شافتاب خالد، ڈائریکٹر راجھستان رائلز لندن اکیڈمی نے دلی مسرت کا اظہار کیا کہ SWEN میں لیگ فائنل دو روزہ ٹیسٹ اور کپ گیم کا فائنل بیسٹ آف تھری کا ہوگا جو کھلاڑیوں کی بہت دلچسپی کا باعث ہے اور میں دعوت دیتا ہوں کہ جو بچے اچھے سٹینڈرڈ کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ان کے والدین میرے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔ کوآرڈینیٹر سوین ویسٹ لندن سید غازی علی، سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی سید خاور کاظمی جو ہیرو اینڈ سینٹ میری کلب، عامر حسین لاہور بادشاہ، شیخو سٹرائیکرز کے فیصل اقبال اور عاصم منیر نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں مہمان خصوصی مشتاق لاشاری CBE نے دی پاکستان کپ TPC کیطرف سے شیخو سٹرائیکرز کلب کو انکی لاسٹ مین سٹینڈ LMS میں شاندار کارکردگی اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے پر سپیشل میڈلز اور ٹیم کپتان عدیل رفیع کو ٹرافی دی اورشیخوسٹرائیکرز کے سال 2023 میں انفرادی کارکردگی دکھانے والے چند کھلاڑیوں کو کلب کی طرف سے خصوصی ایوارڈز بھی دئیے ۔ ڈائریکٹر راجھستان رائلز کرکٹ اکیڈمی لندن شافتاب خالد نے شیخو سٹرائیکرز کلب کی طرف سے انفرادی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جن میں زاہد اقبال اور حامد خان کو بہترین باؤلنگ، عاصم منیر اور عدیل رفیع کو بہترین بیٹنگ کی ٹرافیاں دی گئیں۔ نعمان سرور کو سال کا بہترین بیٹسمین اور بہترین ڈسپلن کے ایوارڈز ملے، بہترین سنئیر کھلاڑی عاصم منیر قرار پائے، زاہد اقبال اور عدیل رفیع کو لیگ اور LMS میں بہترین بیٹنگ کارکردگی کے ایوارڈز دئیے گئے جبکہ محمد عثمان کومیچ وننگ بیٹنگ پر ٹیم کیطرف مختلف کھلاڑیوں کا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ دیا گیا۔ بیسٹ مینجمنٹ کا ایوارڈ فیصل اقبال کو دیا گیا اور کپتان عدیل رفیع نے ٹیم کی طرف سے LMS ویسٹ زون کی وننگ ٹرافی ارسلان یعقوب کو دی۔ ابرار میر صدر SWEN کرکٹ لیگ نے شیخوسٹرائیکرز کلب کے کھلاڑیوں میں دی پاکستان کپ TPC کے میڈلز تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی مشتاق لاشار CBE، سپیشل گیسٹ شافتاب خالد ڈائریکٹر راجھستان رائلز اور صدر SWENابرارمیرنےشیخو سٹرائیکرز کے کپتان عدیل رفیع اور ارسلان یعقوب کو LMS کی ٹرافی دی جبکہ محمد عثمان کو کرکٹ بیٹ دیا۔
یورپ سے سے مزید