• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واحد سیاست دان ہوں جس پر کرپشن کا کوئی بھی الزام نہیں، چوہدری نثار

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن میں 35سال گزارے مگران پر بھی تنقید نہیں کرنا چاہتا۔ میں واحد سیاست دان ہوں جس پر کرپشن کا کوئی بھی الزام نہیں،میرا دامن صاف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پچاس سالوں سے میرا دوست ہے کبھی اس پر بھی تنقید نہیں کی۔کسی پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا میں اپنے کردار پر ووٹ لینا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقے 53,54اور پی پی 10میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، آج کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہونگی۔چونترہ کے گاؤں راجڑ اور سنگرال میں الگ الگ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی کا دم پکڑ کر نہیں بلکہ اہل سواں کا ہاتھ پکڑ کر الیکشن جیتنا چاہتا ہوں۔ 
ملک بھر سے سے مزید