پشاور ( وقائع نگار )پاکستان ہندکووان تحریک کے وفد نے گزشتہ روز مظفر علی اخوانزادہ کیساتھ ملاقات کی ملاقات میں قائد تحریک ڈاکٹر سقاف یاسر ایڈوکیٹ،صوبائی صدر خواجہ محمد اکبر سیٹھی، صوبائی سیکرٹری محمد وقار لودھی، سیکرٹری سٹی عبدالبصیر اور میڈیا کوارڈینٹر شبیر حسین شامل تھے۔ملاقات میں اخوانزداہ نے پری چہرہ کیس کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے وفد کو معلومات فراہم کیں اس موقع پر اکبر سیٹھی نے کہا کہ 28سال کے بعد اس قبضہ شدہ حصے کو مبینہ قبضہ مافیا سےعدالت کے ذریعے واگزار کروانا اہل پشاور کے لیئے فخر کی بات ہے بلکہ ہم اہل پشار کو ان تمام جگہوں کی نشاندہی کرنی چائیے جن پر قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے اور ہماری ثقافت کو ختم کیا جا رہا ہے ہم سب اہل پشاور اور ہندکوانوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا اور اپنی ثقافت کو محفوظ بنا ناہوگاآخر میں شہداء کوچہ رسالہ دار کیلئے دعا کی گئی