پشاور ( وقائع نگار )پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے انتخابات18 جنوری کو منعقد ہوں گے اس حوالے سے صوبائی صدر شرافت اللہ یوسفزئی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع پشاور کی کابینہ کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد نئے انتخابات کی منظوری دیدی گئی اجلاس میں الیکشن کمیٹی اور الیکشن کمیشن کی منظوری دیدی گئی جس کے مطابق الیکشن کمیٹی کے چیئرمین لقمان گل اورکزئی ٗپریذائیڈنگ آفیسر مجاہد اعظم ٗاسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرشمس التاج ٗپولنگ آفیسر زمحمد ریاض برکی اور محمد ذاکریوسفزئی ہوںگے جبکہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین صوبائی صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن شرافت اللہ یوسفزئی جبکہ ممبرز جوہر علی اور محمدعاصم ہوں گے اجلاس میں کہا گیا کہ وہ پیرامیڈیکل سٹاف جو کہ آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں وہ ووٹ دینے کے اہل ہوں گے کسی پارٹی کے آلہ کار کا پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں انتخابات میں حصہ لینے والے گروپوں کے دستخط شدہ ووٹر لسٹ ہر حال میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ کمیٹی کے حوالے کرنا لازمی ہے بصورت دیگر امیدواروں کا فائنل فہرست جاری نہیں کیا جائیگا کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل صوبائی تنظیم کے بقایا جات ادا کرنا لازمی ہوگا اجلاس میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا ۔