• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

پشاور(وقائع نگار)اندرون شہر میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے شہریوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اندرون شہر کے مکینوں کے مطابق گزشتہ دو کئی روز سے ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کے رہ گئی جبکہ گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہونے کہا کہ واپڈا حکام اندرون شہر لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کریں کیونکہ ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ سو فیصد ریکوری والے صارفین کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
پشاور سے مزید