لاہور ( محمد صابر اعوان ) لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں مریضوں کو جان بچانے والی بے شمار ادویات کی قلت کا سامنا ہے جس سے مریض شدید مشکلات و پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ حکومت کے متعلق ادارے اس حوالےسے کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہیں ذرائع کےمطابق لاہور سمیت صوبے کےبڑے شہروں ملتان ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، جہلم ، گجرات ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور دیگر شہروں میں مریضوں کو شوگر ، بلڈ پریشر ،جگر ، مرگی ،ٹی بی ، گردوں اور دماغ کے امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قلت ہے جن مرگی کی دوا Carbamazepineٹیگرال ،بلڈ پریشر کی دوا Amlodipineایملوڈوپین،معدہ پیٹ اور پیشاب کی نالی کے انفکیشن میں استعمال ہونے والی بنیادی دوا (Diloxanide furoate/Metronidazole Benzoate)،دماغی امراض کیلئے استعمال ہونے والی دوا Acetazolamide BPذہنی سکون کیلئے Alprazoiemاور Lorazepamسمیت شوگر گردوں اور جگر کی بے شمار ادویات ایسی ہیں جو مارکیٹ سے کافی عرصہ سے غائب ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے اس حوالے سے میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں ادویہ کی سپلائی کم کردی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب کی ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔