• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو کشمیری مسترد کرتے ہیں، چوہدری لطیف اکبر

ووکنک سرے (اورنگزیب چوہدری) بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی آئینی تبدیلیوں کے حوالے سے فیصلے کو دونوں اطراف کے کشمیری مسترد کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے ظلم اور جبر طاقت کے زریعے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے، برطانیہ سمیت عالمی دنیا اس کا نوٹس لے بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہے، مسئلہ کشمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کشمیری خون کے آخری قطرے تک اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ووکنک سرے کے سابق پارلیمانی امیدوار ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری صابر حسین کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض نے کی۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا عالمی دنیا کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں کا نوٹس لینا ہو گا، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مکمل انخراف کر رہا ہے، بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہوا ہے، دنیا کی خاموشی سے دونوں اطراف کے کشمیریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، برطانیہ سمیت دنیا بھر کے کشمیری مسئلہ کشمیر کی نازک ترین صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو کر مکمل اتفاق و اتحاد کے ساتھ دنیا کو بھارت کی حالیہ سازشوں اور منفی منصوبہ بندیوں سے آگاہ کرنے کیلئے بھرپور مہم کا آغاز کریں۔ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر تمام کشمیری قیادت کو رہا کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار دے۔ اسپیکر اسمبلی نے روزنامہ جنگ اور جیو ٹی وی کے سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد کشمیر سے بہت جلد ایک اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا جا رہا ہے جو دنیا کو مسئلہ کشمیر اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے موقف سے آگاہ کر سکے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے کہا کہ دونوں اطراف کے کشمیری آپ سے توقعات رکھتے ہیں کہ آپ یک جان ہو کر اتفاق و اتحاد کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مل کر کام کریں گے۔ عالمی دنیا کو بھارتی ظلم و جبر سے آگاہ کریں۔ صدر تقریب آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے اوورسیز کشمیریوں میں انتہائی غم و غصہ اور سخت تشویس پائی جاتی ہے انہوں نے کہا حکومت پاکستان اور فارن آفس اس حوالے سے دونوں اطراف کی کشمیری قیادت کے ساتھ مل کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے میٹنگ کا اہتمام کرے ۔میئر آف ووکنک راجہ محمد الیاس نے کہا سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر قابل باصلاحیت سیاسی ورکر ہیں وہ وسیع سیاسی اور پارلیمانی نظام کا تجربہ رکھتے ہیں ہمیں پوری امید ہے کہ ان کے مثبت تعمیری کردار کی بدولت اوورسیز کشمیریوں کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل ہوں گئے۔ میزبان تقریب سابق پارلیمانی امیدوار چوہدری صابر حسین نےکہا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو ووکنک سرے آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں اوورسیز کشمیری مسلہ کشیمر پر مل کر کام کریں گئے۔ تقریب سے کونسلر ووکنک کونسل کونسلر طاہر عزیز، چیئرمین کاؤنٹی کونسل چوہدری سجاد، تقریب کے اسٹیج سیکرٹری راجہ سخاوت، ممتاز عالم دین امام مسجد شاہ جہان مسجد ووکنگ محمد سعید ہاشمی، راجہ الیاس ،چوہدری ہاشم خان، چوہدری نثار ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اداریس اعوان، حافظ اسلم جے پی ،عفور احمد، ملک وحید اعوان، راجہ اظہر، ساجد محمود، ڈاکٹر اعظم، حاجی عارف بجاڑوی سمیت دیگر نے اظہار خیالات کیا۔

یورپ سے سے مزید