• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ قمر عباس جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برطانیہ کے کنوینر مقرر

برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان نے برطانیہ میں کشمیری نوجوان رہنما راجہ قمر عباس کو جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان برطانیہ کا کنوینر مقرر کیا ہے ان سے پہلے محمد عارف راجہ برطانیہ کے کنوینر تھے۔ راجہ قمر عباس نے کہا کہ امیر جماعت ڈاکٹر مشتاق خان نے مجھ پر جو اعتماد کیا اور ذمہ داری دی ہے اس پورا اترنے کی کوشش کروں گا، برطانیہ میں آباد کشمیری کمیونٹی کی بھرپور خدمت کروں گا، کشمیری کمیونٹی بہت بڑا سرمایہ ہے، ان کے بہت مسائل ہیں، ان کے حل کیلئےان کی رہنمائی کی جائے گی ،حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کو بھی توجہ دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں جس طرح کے حالات ہیں عوام مشکلات کا شکار ہیں سیاسی اور جمہوری حقوق سے محروم ہیں برطانیہ کے کشمیری بھی اس سے بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ عدل اور انصاف نہیں لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا جاتا سیاست پر ایک مافیا کا قبضہ ہے مسائل حل کرنے بجائے دن بددن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ قمر عباس نے کہا آزاد خطے کے حالات اور بیرون ملک کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید