کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان سے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، حافظ سعید پلوامہ حملے کی تحقیقات میں نامزد ، وزارت خارجہ کی بھارتی مطالبے کی تصدیق یا تردید سے گریز ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے حافظ سعید کو پلوامہ حملے کی تحقیقات میں نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارت حکومت نے وزارت خارجہ کو درخواست دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلے پلوامہ حملے میں جیش محمد کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے بھارتی مطالبے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔