• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگا، معیشت مستحکم ہوگی، جمال شاہ

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم ن فرانس کے رہنما سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اور معیشت مستحکم ہوگی۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز (ن) لیگ فرانس ورکرز کنونشن کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی رہنماوں اور صحافی برادری کے اعزاز میں فش پارٹی کے دوران کہی۔پارٹی کا اہتمام مراکش ریسٹورنٹ پر کیاگیا۔سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے سائے تلے متحد ہے ۔جلد فرانس مسلم لیگ ن کا گڑھ ہوگا اور وہ وقت دور نہیں جب میاں نوازشریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، قائمقام صدر مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نوجوان کارکنوں نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے ۔حالات کاتقاضہ بھی یہی ہے کہ نوجوان آگے آئیں اور پارٹی کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،سفارتخانہ پاکستان فرانس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شیخ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شناخت نہ ہونیوالے پاکستانیوں کی ڈیتھ باڈیز پاکستان بھیجنے کی ذمہ داری سفارتخانہ پاکستان کی ہے مگر ہمیشہ سفارتخانہ نے یہ ملبہ بھی کمیونٹی رہنماوں پر ڈالا ہوا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان کو کمیونٹی فنڈز کا استعمال کمیونٹی پر کرنا چاہئیے ناکہ کرسمس پارٹیوں پر خرچ کرنا چاہئیے، اس موقع پر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ تقریب میں فیصل سعید ، شیخ وسیم اکرم، راجہ اشفاق احمد، شہباز کسانہ ودیگر افرادنے بھی شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید