کراچی(اسٹاف رپورٹر)اردو کے کرکٹ کمنٹیٹراور صدا کار محمد ادریس جمعرات کو فیصل آباد میں طویل علالت کے بعد 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے، مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد از نماز عصر البشیر مسجد ستارہ سپنا سٹی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔