• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی پر پی ٹی آئی کو ریلیف ملے گا تو آئین و قانون کہاں جائیگا، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ن لیگ ،احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کو ریلیف ملے گا تو آئین و قانون کہاں جائے گا،سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ موجودہ عدلیہ ماضی کی عدلیہ سے اپنا کردار الگ رکھنا چاہتی ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار ، حامد میر نے کہا کہ آج تک کے جو حالات ہیں بطور اخبار نویس اور صحافی میں8 فروری کے الیکشن کو الیکشن نہیں سمجھتا۔ سینئر رہنما ن لیگ ،احسن اقبال نے کہا کہ بات یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں۔یہاں پر اداروں کے اندر مخصوص قسم کے فیصلے کچھ لوگ کرتے ہیں جن سے سیاست کی بو آتی ہے۔ تحریک انصاف کو بھی اسی قانون کا احترام کرنا ہوگا جس کامسلم لیگ نون یا دیگر جماعتیں کرتی ہیں۔یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی ایک جماعت جمہوریت کے نام پراپنے لئے وہ سہولتیں مانگے جس سے وہ آئین و قانون سے خود کو بالاتر سمجھے۔

اہم خبریں سے مزید