ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تقاریب پرپابندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کو درپیش آگ اور خون کے حالات کے باعث مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر تمام ممالک کو بھی سالِ نو کا جشن منانا زیب نہیں دیتا۔