ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان محمود رحمان لاکھو کی ہدایت پر ریلوے اراضی کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے کی سربراہی میں جھنگ میں 21 ایگریکلچرل پلاٹ کی نیلامی ہوئی جس میں بیانیہ 14 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کر لئے گئے اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن محمود رحمان لاکھو نے بتایا کہ ریلوے اراضی کی نیلامی سے ریلوے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔