لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر، عامر خان، نگہت شیخ ،صبغت اللہ اور میاں طارق سمیت دیگر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف ہر سازش کو کچل دیا جائے گا۔وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور ابہام ختم ہونے چاہئیے۔میاں نواز شریف جسطرح عوام کے لیڈر ہیں وہ سب کے قائد ہیں میاں نواز شریف جو بھی کہیں گے پارٹی وہی کرے گی ۔نواز شریف جہاں سے جسے ٹکٹ دیں گے اسی حلقے سے وہ الیکشن لڑے گا۔ملک کے مسایل کا واحد حل الیکشن کے بروقت انعقاد میں ہی ہے۔