کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں آئے دن لڑکیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک ایسے ہی واقعے میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والی دلت ذات کی لڑکی کو کھولتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں ڈال دیا گیا۔ پولیس نے تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔